Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 21 ہو گئی، ڈی این اے سے نعشوں کی شناخت

شمالی عسیر کے ’شعار درے‘ میں حادثے کے بعد بس میں آگ لگ گئی تھی ( فوٹو: المرصد)
سعودی عرب میں عسیر ریجن کے درہ شعار میں بس کے حادثے  مرنے والوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق  محایل عسیر کے کمشنر محمد بن فلاح القرقاح نے گورنر عسیر شہزادہ ترکی بن طلال کی ہدایت پر حادثے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔ محایل عسیر پولیس کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر مبارک البشری بھی ان کے ہمراہ تھے۔
محایل عسیر کے کمشنر ہسپتال کے حکام نے بتایا کہ میتوں کی شناخت  کےلیے ڈی این اے ٹیسٹ کی مدد سے کارروائی کی جارہی ہے۔ آگ سے جلنے کے باعث بیشتر میتوں کی پہچان مشکل ہوگئی ہے۔
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے درہ شعار حادثے میں زخمی ہونے والے ایک شخص نے بتایا کہ’ ہسپتال میں علاج مفت کیا جارہا ہے۔ جلد شفایابی کے لیے سب تعاون کررہے ہیں‘۔
 ابہا کے پرائیویٹ ہسپتال میں زخمیوں کو تمام  سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ پیر کو شمالی عسیر کے ’شعار درے‘ میں حادثے کے بعد بس میں آگ لگ گئی تھی۔
الوطن اور الاخباریہ کے مطابق بس مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو لے کر خمیس مشیط سے مکہ مکرمہ جارہی تھی۔ 

 ابہا کے پرائیویٹ ہسپتال میں زخمیوں کو تمام سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں (فوٹو: سکرین شاٹ الاخباریہ)

شہری دفاع اور ہلال احمر کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کی، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد عسیر کے سینٹرل ہسپتال اور ابہا کے پرائیویٹ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ 
ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ ’بس ایک کمپنی کی تھی جو عسیر کے ’درہ شعار‘ کے پل کے آخری حصے سے ٹکرا کر الٹ گئی اور اس میں آگ لگ گئی‘۔
 بریک سسٹم میں خرابی کے باعث بس ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر پل کی دیوار سے ٹکرا گئی تھی۔ 

شیئر: