Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افتخار چوہدری نے سپریم کورٹ میں آمریت قائم کی: بلاول بھٹو زرداری

پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی آمریت کا سلسلہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے شروع کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے بدھ کو قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’عمران خان دہشت گردوں کو افغانستان سے واپس پاکستان لائے۔‘
’ہم پر ماضی میں نااہل وزیراعظم مسلط کیا گیا۔ اس نے پاکستان کو معاشی طور پر تباہ کر کے دہشت گروں کو بھی واپس لایا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ہمارے اوپر ایسا ایک وزیراعظم لایا گیا جس نے ازخود دہشت گردوں کو معاف کر دیا جس کے ہاتھ پاکستانی عوام کے خون سے رنگے ہوئے تھے۔‘
’اس نالائق وزیراعظم نے افغانستان سے دہشت گردوں کو اٹھا کر پاکستان میں دوبارہ آباد کیا۔‘
انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’پاشا آیا، ظہیر آیا، فیض آیا، سب چلے گئے لیکن عمران خان مستقل موجود ہے۔ عمران خان کو جنرل حمید گل سیاست میں لائے اور جنرل پاشا نے پروان چڑھایا‘
’کوئی تو وجہ ہے کہ اس ملک میں جو بھی آمر آئے، ان کی اولاد اس وقت تحریک انصاف میں ہے۔ انہیں پتا کہ ان کا سیاسی مستقبل اسی دور میں ہےجب سیلکٹڈ دور ہو، جب آمرانہ دور ہو۔‘
انھوں نے کہا کہ ’اگر ہماری اسٹیبمشنٹ نیوٹرل ہو تو ایسے لوگوں کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے۔‘

شیئر: