Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض بس سروس میں’ مدی‘ کے ذریعے ادائیگی  کی سہولت 

ریاض بس سروس کا کرایہ چار ریال مقرر کیا گیا ہے (فائل فوٹو: اخبار 24)
ریاض بس سے سفر کرنے والوں کے لیے ’مدی‘ اور ’درب‘ کارڈ کے ذریعے ادائیگی  کی سہولت 
سعودی دارلحکومت ریاض میں’المدفوعات السعودیہ‘ نے بس سے سفر کرنے والوں کو ’مدی‘ اور ’درب‘ کارڈ کے ذریعے ٹکٹ کی قیمت ادا کرنے  کی سہولت دی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق  دارالحکومت ریاض میں بس سروس کے پہلے مرحلے کا آغاز کیا گیا ہے۔
سعودی سینٹرل بینک ساما  کنٹیکٹ لیس پیمنٹ کارڈز کے ذریعے ادائیگی کی کارروائی کی نگرانی کرے گا۔
 بس سروس کے پہلے مرحلے کو کامیاب بنانے کے لیے الیکٹرانک سسٹم سے کرایے کی ادائیگی کے لیے ریاض رائل کمیشن اور المدفوعات السعودیہ ایک دوسرے سے تعاون کررہے ہیں۔  
الیکڑانک ادائیگی کے باعث 80 روٹس پر چلنے والی  842 بسوں کے مسافر ٹکٹ کی قیمت آسانی سے ادا کرسکیں گے۔ 
یاد رہے کہ ریاض سٹی رائل کمیشن نے دارالحکومت میں کنگ عبدالعزیز پبلک ٹرانسپورٹ منصوبے کے تحت ریاض بس سروس کے پہلے مرحلے کا آغاز کیا ہے۔
 ایس پی اے کے مطابق جامع پبلک ٹرانسپپورٹ منصوبے کا مقصد ریاض شہر میں آمد و رفت کے مسائل حل کرنا، پبلک ٹرانسپورٹ کو معیاری بنانا اور دارالحکومت کے باشندوں کامعیار بلند کرنا ہے۔ منصوبہ 5 مرحلوں میں نافذ کیا جا رہا ہے۔
ریاض بس نیٹ ورک 1900 کلو میٹر طویل ہوگا۔ 800 سے زیادہ بسیں چلائی جائیں گی۔ 86 روٹس پر چلنے والی بسوں کے لیے 2900 سے زیادہ سٹینڈ ہوں گے۔
ریاض بس سروس کا کرایہ چار ریال مقرر کیا گیا ہے۔ چھ برس تک کے بچوں کے لیے کوئی ٹکٹ نہیں ہوگا۔
چھ روٹس پر مشتمل پروجیکٹ کی کل لمبائی  176 کلو میٹر ہے۔ اس کے  85 سٹیشن ہیں۔

شیئر: