Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیکیورٹی فورس کے اہلکار کو رشوت دینے کی کوشش، غیرملکی گرفتار 

افریقی شہری نے ڈیوٹی سے مفرور خاتون کو سفر کی سہولت فراہم کی ( فوٹو: اخبار24)
سعودی سیکیورٹی فورس نے الجوف ریجن میں غیر قانونی سرگرمی کو نظر انداز کرنے کے لیے رشوت دینے والے غیرملکی کو گرفتار کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سیکیورٹی فورس نے یوگنڈا کے ایک شہری کو ہم وطن خاتون کو غیر قانونی طریقے سے سفر کی سہولت فراہم کرتے ہوئے حراست میں لیا ہے۔
افریقی خاتون ڈیوٹی سے مفرور تھی، مقیم غیر ملکی اسے اپنی گاڑی میں چھپا کر لے جارہا تھا۔ پکڑے جانے پر سیکیورٹی اہلکار کورشوت دینے کی کوشش کی تھی۔  
سیکیورٹی فورس نے دونوں کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا ہے۔

شیئر: