Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نوجوان نے گاڑی میں تنہا بیٹھے بچے کو آگ سے بچا لیا

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے بچوں کو گاڑی میں تنہا نہ چھوڑیں( فوٹو: العربیہ)
سعودی فٹبال کھلاڑی عبدالمنعم نے گاڑی میں موجود بچے کو بروقت کارروائی کرکے آگ سے بچالیا۔ بچہ گاڑی میں تنہا بیٹھا تھا۔
گاڑی ریاض کے الزلفی محلے میں کھڑی تھی۔ اس میں رکھے ٹشو پیپر کے ڈبے میں آگ لگ گئی اور بچہ اس سے کھیل رہا تھا۔
 سعودی نوجوان نے یہ منظر دیکھا تو فوری طور پر گاڑی کی جانب دوڑ پڑا اور تیزی سے جلتے ہوئے ٹشو پیپرکے ڈبے کو گاڑی سے باہر نکل کر پھینک دیا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق بچے اور گاڑی کو آگ سے بچانے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
عبدالمنعم  الفیحا کلب کا کھلاڑی ہے۔ ماضی میں الہلال فٹبال کلب اورالتعاون کلب میں بھی کھیلتا رہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ والدین  بچوں کو گاڑی میں تنہا نہ چھوڑیں۔

شیئر: