Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان کے پہلے ہفتے میں 1.9 ملین افراد نے مکہ بس سروس سے سفر کیا

یومیہ دو لاکھ 71 ہزار افراد نے بس سروس سے فائدہ اٹھایا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ رائل کمیشن نے کہا ہے کہ ’رمضان کے پہلے ہفتے میں 1.9 ملین سے زیادہ افراد نے مکہ بس سروس کا استعمال کیا ہے‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اوسطا یومیہ دو لاکھ 71 ہزار افراد نے بس سروس کی سہولت سے فائدہ اٹھایا۔
رمضان کے پہلے ہفتے میں مکہ بس سروس کے دستیاب بارہ روٹس پر31 ہزار سے زیادہ بسیں چلائی گئی ہیں۔

 2022 کے دوران بس سروس سے دو کروڑ 56 لاکھ افراد نے سفر کیا تھا( فوٹو: ایس پی اے)

مکہ بس پروجیکٹ کے بارہ روٹس پر438 سٹینڈز ہیں اور 400 بسیںبسیں چلائی جا رہی ہیں۔
بس سروس مسجد الحرام کے اطراف مرکزی علاقے کو مکہ مکرمہ کے متعدد اہم مقامات سے جوڑتی ہے۔
یاد رہے کہ رائل کمیشن نے بتایا تھا کہ’ 2022 کے دوران مکہ بس سروس سے دو کروڑ 56 لاکھ افراد نے سفر کیا ‘۔ 

شیئر: