Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانی کمانڈر کا بیان غلط رپورٹ ہوا،عبدالقادر بلوچ

  اسلام آباد...وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف عرب سربراہ کانفرنس میں شرکت کےلئے جائیں گے ۔اجلاس میں مسلم امہ سے متعلق معاملات زیر بحث آئیں گے۔ ایران کے کمانڈر انچیف کا دھمکی آمیز بیان مناسب نہیں تھا۔ایرانی سفیر نے وضاحت کردی ۔ سینیٹ میں بیان دیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ایران کے کمانڈر انچیف کی طرف سے دھمکی دی گئی جو ان کے گارڈز کی ہلاکت کے حوالے سے تھی۔ یہ مناسب بیان نہیں تھا۔ یہ2 ہمسایہ ملکوں کے مابین بات کرنے کا طریقہ کار نہیں۔ ایرانی سفیر نے بیان دیا کہ کمانڈر انچیف کا بیان غلط طور پر رپورٹ کیا گیا ۔ایران سے ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں۔ ایران کی قیادت پاکستان سے قریبی تعلقات قائم کرنا اور تجارت بڑھانا چاہتے ہیں۔کلبھوشن کے معاملے کا ذکر کیا ہے۔ایران تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے بہت کچھ کرنے کو تیار ہے۔ پاک، افغان سرحد پر کئی گاﺅں ایسے ہیں جو سرحد کے دونوں اطراف ہیں۔ درمیان میں ڈیورنڈ لائن ہے۔ چمن میں جہاں مسئلہ پیش آیا وہاں ہمارے2فوجی گئے تھے۔ اس کشیدگی کے بعد مشترکہ سروے ہوئے۔ سروے رپورٹ مکمل ہو چکی ہے۔ہمارے لوگوں نے سرحد پار نہیں کی تھی۔افغان فورسز نے ضرورت سے زیادہ ردعمل دکھایا۔ کشیدگی میں کمی کے لئے ہر سطح پر بات کی جارہی ہے۔ 

 

شیئر: