Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں پیر کو سونے کے نرخوں میں دوسرے دن بھی اضافہ

21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 208.85 ریال رہی (فوٹو: الیوم)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں پیر 3 اپریل 2023 کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مملکت میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 208.85 ریال رہی جو اتوار کو کاروبار کے اختتام پر 207.85 ریال تھی۔ 
 24 قیراط ایک گرام سونا 238.69 ریال، 22 قیراط 218.08 اور 18 قیراط 178.16 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔
 مملکت میں 21 قیراط 8 گرام کی گنی 1994.11 ریال، 22 قیراط کی گنی 2089.06 ریال جبکہ 24 قیراط کی گنی 2278.98 میں دستیاب رہی۔

شیئر: