Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طالبعلم کو سکول میں بھول جانے پر تفتیش

’وزارت تعلیم نے محکمہ تعلیم الاحسا کو تفتیشی کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کردی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
الاحسا کے محکمہ تعلیم نے سکول میں طالب علم کو بھول جانے پر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایک شہری نے ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ طالبعلم کو سکول میں بھول کر دروازے  بند کردیا گیا ہے‘۔
ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں شہری نے کہا ہے کہ ’سکول سے زور زور سے چیخنے کی آواز آرہی تھی‘۔
’جب قریب گیا تو دیکھا ایک  بچہ کھڑی سے جھانک رہا ہے اور مدد کے لیے پکار رہا ہے‘۔
’شہری نے کہا ہے کہ ’طالبعلم کو سکول میں بھول کر دروازہ بند کردیا گیا ہے‘۔
ویڈیو وائرل ہونے پر وزارت تعلیم نے محکمہ تعلیم الاحسا کو تفتیشی کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’فوری طور پر تمام متعلقہ فریقوں سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے اور نتائج سامنے آنے پر عوام الناس کو آگاہ کردیا جائے گا‘۔

شیئر: