Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر تیار ہونگے

ریاض .... ہوابازی کی ٹیکنالوجی کمپنی کے چیئرمین میجر جنرل انجینیئر علی الغامدی نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب بہت جلد بلیک ہاک ہیلی کاپٹر تیار کرنے لگے گا۔ الغامدی نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر ٹویٹ کیا ہے کہ پولینڈ میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کی فیکٹری دیکھنے کے بعد سعودی عرب میں ایسی ہی فیکٹری قائم کرنے کا پروگرام بنایا گیا۔ سیکورسکی کمپنی امریکہ لاک ہیڈ مارٹن کی ملکیت ہے۔ یہ کمپنی سعودی ہوابازی ٹیکنالوجی کمپنی کے ساتھ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر مملکت میں تیار کرنے کے امکان پر اتفاق کرچکی ہے۔ 

شیئر: