Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنسلٹنسی کے شعبے میں سعودائزیشن کا پہلا مرحلہ شروع

مشاورت کے شعبے میں سعودائزیشن سے کافی نوجوانوں کوروزگارمیسرآئے گا(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کا کہنا ہے کہ نجی سیکٹرمیں کنسلٹنسی (مشیر) کی اسامیوں پرسعودائزیشن کے پہلے مرحلے کا آغازآج بروز جمعرات 6 اپریل سے کردیا گیاہے۔
عاجل نیوز نے وزارت افرادی قوت کے ٹوئٹرپرجاری بیان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ وزارت افرادی قوت نے نجی سیکٹرمیں مشاورت کے پیشوں میں سعودائزیشن کا اعلان کیا تھا جس کے پہلے مرحلے کی ڈیڈ لائن 6 اپریل 2023 دی گئی تھی۔
کنسلٹنسی یعنی مشیر کے پیشوں کی سعودائزیشن سے کافی نوجوانوں کوروزگار کے بہترمواقع میسرآئیں گے جس سے مقامی لیبرمارکیٹ میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔
وزارت افرادی قوت کا مزید کہنا تھا کہ کنسلٹنسی کے شعبے میں سعودائزیشن کے پہلے مرحلے میں 35 فیصد کا ہدف مقرر کیاگیا ہے جس سے کافی تعداد میں سعودی نوجوانوں کوروزگار کے بہترمواقع میسرآئیں گے۔
مشاورت کے میدان میں سعودائزیشن کوکامیاب بنانے کےلیے وزارت کی جانب سے خصوصی معاونت بھی پیش کی جائے گی علاوہ ازیں مارکیٹ میں ماہرین کومواقع فراہم کرنے کےلیے انہیں تربیت فراہم کرنے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

شیئر: