Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارشوں کی وجہ سے  جازان ڈیم میں پانی کی سطح بلند 

بارشوں کی وجہ سے ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوگئی تھی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت ماحولیات و پانی و زراعت  نے جازان ریجن میں وادی بیش ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پرتمام دروازے بند کردیےہیں ۔
گزشتہ 465 گھنٹے تک یہاں سے 43 ملین مکعب میٹر پانی کا اخراج ہوا تھا۔ بارشوں کی وجہ سے ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوگئی تھی۔ 

وادی میں  70 کلو میٹرکے رقبے میں 43 ملین مکعب میٹر پانی نکال دیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)

سبق ویب سائٹ کے مطابق مملکت کے جنوبی علاقوں میں مسلسل موسلا دھار بارش کے باعث جگہ جگہ سیلاب آیا اور بھاری مقدار میں پانی جمع ہوگیا تھا۔ وادی بیش ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوگئی تھی۔ 
وزارت نے ڈیم میں پانی کی سطح کم کرنےکےلیے 465 گھنٹے تک ڈیم کے دروازے کھول دیے تھے۔ اس کی بدولت خطرے کی حد کو چھونےوالا پانی ڈیم سے نکل گیا۔ 
تفصیلات کے مطابق وادی میں تقریبا  70 کلو میٹرکے رقبے میں 43 ملین مکعب میٹر پانی نکال دیا گیا۔ اس سے زرعی فارموں کی آبیاری کے حوالے سے کنوؤں کو وافر مقدار میں پانی مل گیا جبکہ زیرزمین آبی ذخائر میں بھی اضافہ ہوا۔ جمعرات کے دن شام چار بجے ڈیم کے گیٹ بند کردیے گئے۔ 

شیئر: