Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں ایک لاکھ ٹن کوڑا اٹھا لیا گیا

’رمضان المبارک کے دوران صفائی کارکنوں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران اب تک کم و بیش ایک لاکھ ٹن کوڑا اٹھالیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ میونسپلٹی نے رمضان المبارک کے دوران صفائی کارکنوں کی تعداد بڑھا دی ہے۔
مکہ مکرمہ میونسپلٹی کے ترجمان اسامہ زیتونی نے کہا ہے کہ’مکہ مکرمہ کے تمام محلوں میں صفائی کارکنوں کو مناسب تعداد میں متعین کیا گیا ہے‘۔
’علاوہ ازیں مرکزی علاقے اور ان محلوں میں جہاں عمرہ زائرین رہائش پذیر ہیں وہاں صفائی کارکنوں کی تعداد دوگنا کردی گئی ہے‘۔
’مرکزی علاقے سمیت شہر کو صاف رکھنے کے لیے میونسپلٹی 24 گھنٹے خدمات فراہم کر رہی ہے‘۔

شیئر: