Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ہلال احمر نے مسجد الحرام میں غیر ملکی خاتون کی جان بچالی

دل کی حرکت کی بحالی کے بعد اجیاد جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب مکہ مکرمہ ریجن میں سعودی ہلال احمر کی امدادی ٹیموں نے مسجد الحرام میں مصری عمرہ زائر خاتون کی حرکت قلب بحال کردی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ہلال احمر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مصطفی بلجون نے بتایا کہ’ آپریشن روم کو اطلاع ملی تھی کہ مصری خاتون کے حوالے سے کے دل کی حرکت بند ہوگئی ہے اور وہ مسجد الحرام کے مشرقی صحن میں خواتین کے مصلے میں موجود ہے‘۔
’ہلال احمر کی ٹیم فوری طور پر خواتین کے مصلے پر پہنچی ۔ابتدائی طبی معائنے سے پتہ چلا کہ خاتون کے دل کی حرکت بند ہوگئی ہے‘۔
مصری خاتون کو دل کی حرکت کی بحالی کے بعد اجیاد جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انتہائی نگہداشت کے شعبے میں علاج مکمل کیا گیا۔

شیئر: