Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں اردو سمیت 14 زبانوں کی ماہر مترجم خواتین تعینات

مترجم خواتین کی ڈیوٹی چوبیس گھنٹے شفٹوں میں لگائی جاتی ہے(فوٹو: ٹوئٹر حرمین شریفین)
سعودی عرب میں ادارہ امورحرمین کی جانب سے 14 زبانوں کی ماہرمترجم خواتین کی خدمات زائرخواتین کے لیے فراہم کی گئی ہیں۔ اردوسمیت متعدد زبانیں بولنے والی اہلکار حرمین میں تعینات ہیں۔
عاجل نیوز کے مطابق مترجم خواتین کی ڈیوٹی چوبیس گھنٹے مختلف شفٹوں میں لگائی جاتی ہے تاکہ زائرین کوکسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ 
ادارے امورحرمین کی جانب سےاردو، انگلش، ازبکی، فارسی، ترکی، فرانسی، بنگالی، تاملی،  بمبارا، پشتو، ھندی، آئیوری کوسٹ کی زبان، گلا اورسیلون میں ترجمہ کی ماہرخواتین کی خدمات فراہم کی گئی ہے۔ 

خطبے کا ترجمہ سننے کے لیے ’آپ کی زبان میں انیشیٹو جاری ہے( فوٹو: ٹوئٹر حرمین شریفین)

علاوہ ازیں مسجد الحرام اورمسجد نبوی الشریف میں خواتین کے لیے مخصوص مقامات پر خطبے کا ترجمہ سننے کے لیے زائرین کو ہیڈ فون کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے۔  
خطبے کا ترجمہ سننے کے لیے ’آپ کی زبان میں ‘ کے عنوان سے انیشیٹو ہے جس سے استفادہ کرتے ہوئے مسنون دعاوں کا ترجمہ بھی اپنی زبان میں سیکھا جاسکتا ہے۔ 
مسجد الحرام میں خطبات اور وعظ کی مجلسوں، مقدس و تاریخی مقامات اور اداروں کے ساتھ رابطے کے لیے اب 50 زبانوں میں ترجمے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

شیئر: