Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ہلال احمر نے مسجدالحرام میں ایشیائی زائر کی جان بچا لی

مسجد الحرام کے صحن میں ایک ایشیائی کے دل کی حرکت بند ہوگئی تھی (فوٹو: الریاض)
سعودی ہلال احمر کی طبی ٹیم جمعہ 10 فروری کو مسجد الحرام کے صحن میں ایک ایشیائی زائر کی دل کی حرکت بحال کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن میں ہلال احمر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مصطفی بلجون نے بتایا کہ’ مسجد الحرام کے صحن میں ایک ایشیائی کے دل کی حرکت بند ہوگئی تھی‘۔
ہلال احمر کے ماتحت رضاکاروں نے فوری کارروائی کرکے عمرہ زائر کی دل کی حرکت بحال کردی اور وہ سانس لینے لگا۔ انہوں نے کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن کی کارروائی کی تھی۔ 
مصطفی بلجون نے بتایا کہ ’ایشیا زائر باب الملک عبدالعزیز کے سامنے مسجد الحرام کے بیرونی صحن میں موجود تھا۔ اسے علاج  کے لیے اجیاد جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا ہے‘۔

شیئر: