Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نائجیریا کے صدر کی مدینہ منورہ آمد، مسجد نبوی میں نوافل ادا کیے

مدینہ منورہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن خالد الفیصل نے خیر مقدم کیا( فوٹو: ایس پی اے)
نائجیریا کے صدر محمد بخاری منگل کو مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔ انہوں نے مسجد نبوی میں روضہ رسول پر حاضری دی اور نوافل ادا کیے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی اایس پی اے کے مطابق نائیجریا کے صدر مدینہ منورہ پہنچے تو امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر نائب گورنر شہزادہ سعود بن خالد الفیصل نے ان کا خیر مقدم کیا۔
اس موقع پر ریجن کے ڈائریکٹرجنرل پولیس میجر جنرل فہد بن سعود الجھنی اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

شیئر: