Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنانی وزیر اعظم مدینہ منورہ پہنچ گئے، مسجد نبوی میں حاضری

مدینہ منورہ پہنچنے پر گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان نے خیرمقدم کیا ( فوٹو: ایس پی اے)
لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے بدھ کو مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں نوافل ادا کیے اور روضہ رسول پر حاضری دی۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق قبل ازیں لبنان کے وزیر اعظم مدینہ منورہ پہنچے تو گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز، ریجن کے کمانڈر میجر جنرل فہد بن سعود الجھنی، رائل پروٹوکول آفس کے ڈائریکٹر ابراہیم بن عبداللہ بری اور دیگر عہدیداروں نے خیر مقدم کیا۔

شیئر: