Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیل پیداوار میں کمی پر روس سعودی معاہدہ

ماسکو .... سعودی عرب اور روس نے مارچ2018ءتک مزید 9ماہ کیلئے تیل پیداوار میں کمی کا معاہدہ کرلیا۔ اسکی بدولت ایک بیرل تیل کی قیمت 52 ڈالر ہوگئی۔ روسی صدر پوٹین نے واضح کیا کہ سعودی عرب تمام معاہدوں کی بھرپور پابندی کرتا ہے اور تیل کے منصفانہ نرخ برقرار رکھنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔سعودی وزیر پیٹرولیم خالد الفالح اور انکے روسی ہم منصب الیگزینڈر نووک نے بیجنگ میں عالمی تعاون کی بیلٹ اور روڈ فورم میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ تیل کے تجارتی ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں۔ مثبت تبدیلی تیل کی عالمی طلب کی ضامن بنے گی۔

شیئر: