Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی استاد نے ریٹائرمنٹ کے بعد 8 ماہ میں قرآن کریم کی کتابت مکمل کر لی

سعودی ٹیچر خالد الزہرانی دو برس قبل ریٹائر ہوئے تھے۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
سعودی عرب میں ایک ریٹائرڈ استاد نے آٹھ ماہ میں قرآن کریم کی کتابت مکمل کر لی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی ٹیچر خالد الزہرانی دو برس قبل ریٹائر ہوئے تھے۔ ریٹائر ہونے کے بعد ان کے ذہن میں خیال آیا کہ خطاطی کے ہنر سے فائدہ اٹھائیں۔
الزہرانی نے کہا کہ ’ریٹائرمنٹ کے بعد قرآن پاک کی کتابت شروع کی۔ روزانہ دو صفحے لکھنے کا اہتمام کیا اور بالاخر آٹھ ماہ میں کتابت مکمل کر لی۔‘

سعودی ٹیچر نے عربی رسم الخط کے متعدد تربیتی کورس کیے ہیں۔ (فوٹو: العربیہ نیٹ)

ان کا کہنا ہے کہ ’جب قرآن پاک کی کتابت کا آغاز کیا تو شروع میں انہیں کتابت کرتے ہوئے خوف محسوس ہوا۔ اسی دوران کمپیوٹر کے رسم الخط سے ملتے جلتے رسم الخط میں کتابت اپنائی۔‘
’عربی رسم الخط میں متعدد تربیتی کورس کیے ہوئے ہیں۔ اس لیے ریٹائرمنٹ کے بعد مکمل قرآن پاک اپنے ہاتھ سے تحریر کیا۔ اس کا مقصد یہ بھی تھا کہ فارغ وقت بامقصد مصروفیت میں گزر جائے۔‘
سعودی ٹیچر کا کہنا تھا کہ ’حال ہی میں قرآن پاک کے ایک اور نسخے کی کتابت شروع کی ہے یہ تیار کردہ نسخے سے مختلف ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے مثبت تبصرے کیے۔ جس سے میری حوصلہ افزائی ہوئی۔‘

سعودی ٹیچر نے نصف ملی میٹر سائز کے سادہ قلم سے کتابت کی ہے۔ (فوٹو: العربیہ نیٹ)

انہوں نے بتایا  کہ ’قرآن پاک کی کتابت کے تجربات سوشل میڈیا صارفین کے سامنے رکھے۔ ان سے بھی مجھے رہنمائی ملی۔ نئے انداز سے قرآن پاک کی کتابت شروع کر چکا ہوں، اس حوالے سے میں سوشل میڈیا صارفین سے رابطے میں ہوں۔‘
دریں اثنا سوشل میڈیا صارفین نے الزہرانی کو اپنے ہاتھ سے مکمل قرآن پاک کی کتابت پر مبارک باد دی ہے۔ سعودی ٹیچر نے نصف ملی میٹر سائز کے سادہ قلم سے قرآن پاک کی کتابت کی ہے۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: