Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجیب احمد گمشدگی کیس سی بی آئی کے حوالے

نئی دہلی ... دہلی ہائیکورٹ نے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی ( جے این یو ) کے لاپتہ طالبعلم نجیب احمد کا سراغ نہ ملنے پر پولیس کو نا اہل قرار دیتے ہوئے اظہار برہمی کیا ۔کیس کو سی بی آئی کے حوالے کر دیا گیا ۔ منگل کو عدالت عالیہ نے فیصلہ سناتے ہوئے دہلی پولیس کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ 15اکتوبر 2016ءکو جے این یو کا طالبعلم نجیب احمد لاپتہ ہوا تھا لیکن پولیس نے آج تک اس کا کوئی سراغ نہیں لگایا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اس معاملے میں کوئی خاص دلچسپی نہیں لے رہی ۔ عدالت نے مرکزی تفتیش ایجنسی سی بی آئی کو حکم دیا کہ وہ نجیب احمد کی گمشدگی سے متعلق تحقیقاتی ریکارڈ دہلی پولیس سے اپنی تحویل میں لیکر ازسرِ نو اس کی جانچ شروع کرے اور نجیب احمد کا پتہ لگایا جائے کہ وہ کہاں ہے اور اسکے خلاف کیا سازش ہوئی ہے ۔ دہلی ہائیکورٹ نے یہ بھی ہدایت کی کہ سی بی آئی جانچ ڈی آئی جی رینک کے افسر کی سربراہی میں کرائی جائے ۔عدالت نے دہلی پولیس کے بارے میں مزید  کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ وہ خود کو اس معاملے سے بچا رہی ہے ۔ 

 

شیئر: