Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ: اسکول چوکید ار کی موت کی تصدیق

مکہ مکرمہ ......  مکہ مکرمہ پولیس نے اسکول کے چوکیدار کی موت کے واقعہ کی تصدیق کردی۔ پولیس ترجمان کرنل ڈاکٹر عاطی القرشی نے سبق ویب سائٹ سے گفتگو میں کہاکہ 20شعبان کو القرارہ پولیس اسٹیشن کو اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص کی نعش دفتر میں پڑی ہوئی ہے۔ معائنے سے پتہ چلا کہ میت ایک 50سالہ سعودی کی ہے۔ اس نے گلے میںپھندا لگا کر خودکشی کی تھی۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ وہ ذہنی مریض تھا۔ نعش اسپتال کے سرد خانے میں محفوظ کرادی گئی۔

شیئر: