Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی، ایرانی وزرائے خارجہ کا معاہدے کے آئندہ اقدامات پر تبادلہ خیال

رابطے کا آغاز عید الفطر کی مبارک باد سے ہوا۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعرات کو ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے ٹیلیفون پر رابطہ قائم کیا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے رابطے کا آغاز عید الفطر کی مبارک باد سے کیا۔
شہزادہ فیصل بن فرحان اور حسین امیر عبداللھیان نے دونوں ملکوں کی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے حال ہی میں چین کی سرپرستی میں طے پانے والے معاہدے کے تناظر میں آئندہ اقدامات کے حوالے سے گفت و شنید کی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: