Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنگ زدہ سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلا پر مشاورت جاری ہے: پاکستان

سیکریٹری خارجہ نے سواڈنی سفیر سے ملاقات میں سوڈان کی صورت حال پر پاکستان کی تشویش سے آگاہ کیا (فوٹو: دفتر خارجہ)
پاکستان کے سیکریٹری خارجہ اسد مجید خان نے کہا ہے کہ ’حکومت دوست ممالک کے ساتھ مل کر سوڈان سے پاکستانی شہریوں کے انخلا پر بھی مشاورت کر رہی ہے۔‘ 
سیکریٹری خارجہ نے جمعے کو خرطوم اور قریبی ممالک میں پاکستانی مشنز کے ساتھ آن لائن اجلاس میں سوڈان کی صورت حال پر بات چیت کی۔
اسد مجید خان کا کہنا تھا کہ ’حکومت دوست ممالک کے ساتھ سوڈان میں موجود پاکستانیوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔‘
سیکریٹری خارجہ اسد مجید خان نے جمعے کو ہی اسلام آباد میں سواڈنی سفیر صالح محمد احمد محمد سے ملاقات کی اور انہیں سوڈان کی صورت حال پر پاکستان کی تشویش سے آگاہ کیا۔
اس موقعے سوڈان کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’پاکستان کو امید ہے کہ ’سوڈانی حکام ملک میں موجود پاکستانیوں کی حفاظت اور سلامتی کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔‘
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے بھی جنگ زدہ ملک کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’سوڈان میں 1500 سے زائد پاکستانی موجود ہیں۔‘
جمعے کو ایک بیان میں ترجمان کا کہنا ہے کہ ’حکومت پاکستان کی جانب سے سوڈان میں پاکستانی کمیونٹی کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔‘
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ ’سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں پاکستانی سفارت خانہ واٹس ایپ گروپ کے ذریعے پاکستانیوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔‘

شیئر: