Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی بینک کے چیئرمین کا شاہ سلمان کے نام شکریہ کا پیغام

سوڈان میں سعودی سفارتخانے کے ممنون ہیں۔ (فوٹو الشرق الاوسط)
عالمی بینک کے چیئرمین  ڈیوڈ مالپاس نے بینک کے اہلکاروں کے انخلا اور خرطوم سے جدہ  منتقل کرنے میں تعاون پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق عالمی بینک کے سربراہ نے شاہ سلمان کے نام مکتوب ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے سوڈان میں بینک اہلکاروں کے ساتھ شاندار تعاون اور فوری اقدامات پر خادم حرمین شریفین کے لیے قدرو منزلت کا اظہار کیا۔ 
عالمی بینک کے چیئرمین نے سوڈان میں سعودی سفارتخانے اور اس کے عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بینک کے اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کی شاندار ضیافت اور دیکھ بھال کے لیے ہم  سعودی سفارتخانے اور ان کے اہلکاروں کے ممنون ہیں۔  بحران کے دوران شاندار کردار کی وجہ سے بینک کے اہلکاروں اوران  کے اہل خانہ سکون و اطمینان کے ساتھ رہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: