Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان امدادی مرکز کی مہم جاری

مرکز کی جانب سے مفت طبی کیمپ بھی لگائے جاتے ہیں (فوٹو، ایس پی اے)
شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پرشام ، یمن اورتاجکستان میں ضرورت مندوں میں امدادی اشیا کی تقسیم کا سلسلسہ جاری ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق تقسیم کی جانے والی امدادی اشیا میں ان علاقوں میں رہنے والوں کی ضروریات کومدنظررکھا جارہا ہے۔
وہ علاقے جہاں موسم تاحال سرد ہے وہاں کمبل اوردیگراشیا تقسیم کی جارہی ہیں ۔
مرکزکی جانب سے شام کی حلب اورادلب کمشنری میں 73 ٹن سے زائد سامان تقسیم کیا گیا جن سے سیکڑوں خاندان مستفیض ہوئے۔
شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے مختلف علاقوں میں طبی کیمپس بھی لگائے گئے ہیں جہاں طبی عملہ نہ صرف مریضوں کا معائنہ کرتاہے بلکہ انہیں ادویات بھی مفت فراہم کی جاتی ہیں۔
رواں ماہ کے دوران شاہ سلمان امدادی مرکز کے تحت شام ، یمن اورتاجکستان میں ضرورت مندوں میں ضروریات زندگی کی اشیا کی تقسیم کی گئیں۔
واضح رہے شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے دنیا بھر میں ضرورت مند افراد کی فلاح عامہ کا منصوبہ مستقل بنیادوں پرجاری رہتا ہے۔
 

شیئر: