Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کو ریلی نکالنے کی اجازت مل گئی

فواد چودھری نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کو نوٹس واپس لینے کے لیے  لکھا جا رہا ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو سوموار کو عالمی یوم مزدور کی مناسبت سے لبرٹی چوک سے ناصر باغ تک ریلی نکالنے کی اجازت دے دی ہے۔لاہور میں اردو نیوز کے نامہ نگار رائے شاہنواز کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کی جانب سے پی ٹی آئی کو ریلی کی اجازت دینے کا باقاعدہ نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے حلف نامہ جمع کرانے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ریلی کی اجازت دے دی ہے۔
قبل ازیں الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی ریلی پر نوٹس لیتے ہوئے تحریک انصاف کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا تھا۔
تحریک انصاف نے یکم مئی کو ریلی کا اعلان کر رکھا ہے۔ لبرٹی چوک سے ناصر باغ تک ریلی کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کیا تھا۔
کیمشن نے کہا تھا کہ جلسے جلوسوں اور ریلیوں کے لیے ضلعی انتطامیہ سے پیشگی اجازت لینا ضروری ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتیں اور امیدوار اپنی ریلیوں اور جلسوں کے حوالے سے قبل ازوقتل مقامی انتظامیہ کو آگاہ کرنے کے پابند ہیں، تاکہ انتظامیہ مناسب سکیورٹی اور دیگر ضروری انتظامات کرسکے۔
الیکشن کمیشن کے نوٹس پر تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے مطالبہ کیا تھا کہ الیکشن کمیشن کا نوٹس غیر قانونی ہے اسے واپس لیا جائے۔
فواد چودھری نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کو نوٹس واپس لینے کے لیے  لکھا جا رہا ہے۔
’تحریک انصاف کی ریلی کو معمول کے مطابق ہونے دیا جائے، الیکشن کمیشن ہر قدم سے ثابت کر رہا ہے کہ وہ جانبدار ہے۔‘
الیکشن کمیشن کے نوٹس کے بعد پی ٹی نے کی مقامی قیادت نے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیا تھا جس کے بعد ریلی کی اجازت دے دی گئی ہے۔
 نوٹفکیشن کے مطابق ریلی کی اجازت دن ایک بجے سے شام چھ بجے تک ہو گی۔  ریلی کے لیے استقبالیہ کیمپ نہیں لگائے جائیں گے جب کہ ریلی انتظامیہ تمام روٹ کی سکیورٹی کی ذمہ دار ہو گی۔
اجات نامے میں کہا گیا ہے کہ ریلی میں عدلیہ اور اداروں کی خلاف تقاریر کی اجازت نہیں ہوگی۔ سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے فوکل پرسن اور پی ٹی آئی ذمہ داران متعلقہ سکیورٹی اور ضلعی انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں گے۔
ریلی  کے دوران کسی صورت میں پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچنے کی صورت میں پی ٹی آئی کی متعلقہ انتظامیہ زمہ دار ہوگی۔ پی ٹی آئی رضا کار ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔
ریلی میں کارکنوں اور تمام متعلقہ افراد ڈنڈے یا اس سے متعلقہ کوئی چیز ساتھ نہیں لاسکیں گے۔ دوسرے اضلاع سے آنے والے شرکاء لاہور انتظامیہ کی تمام شرائط پرعمل کریں گے۔
دوسری جانب دار الحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
اسلام آباد کی حدود میں کسی بھی جلسے، جلوس اور اجتماع کی اجازت نہیں ہے۔
پولیس کے مطابق قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ فیض آباد اور دیگر راستوں سے اسلام آباد میں داخل ہونے والے شہریوں کو چیکنگ کے بعد داخل ہونے دیا جائے گا۔

شیئر: