Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واپس نہ جاسکنے والے سوڈانی عمرہ زائرین میں غذائی پیکٹ تقسیم

’سوڈانی عمرہ زائرین کے ہوٹلوں میں 44 ہزار غذائی پیکٹ پہنچائے گئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
اکرام کمیٹی نے مکہ مکرمہ میں موجود سوڈانی عمرہ زائرین میں غذائی پیکٹ تقسیم کئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ وہ عمرہ زائرین ہیں جو جنگ کی وجہ سے وطن واپس نہیں جاسکے۔
اکرام کمیٹی کے سربراہ احمد المطرفی نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ میں رہ جانے والے سوڈانی عمرہ زائرین کی مدد کا فیصلہ کیا گیا ہے‘۔
’عملدرآمد کرتے ہوئے سوڈانی عمرہ زائرین کے ہوٹلوں میں 44 ہزار غذائی پیکٹ پہنچائے گئے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’گرم کھانے کے علاوہ دودھ، لسی، جوس اور پانی بھی فراہم کیا گیا ہے‘۔
’سوڈانی عمرہ زائرین کی مدد وزارت حج و عمرہ اور سوڈان حج مشن کے تعاون سے جاری ہے‘۔

شیئر: