Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولینڈ سے پولٹری مصنوعات کی درآمد پرپابندی ختم

پولینڈ کے صوبے میں مرغیوں میں برڈ فلو کا انکشاف ہوا تھا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے پولینڈ سے پولٹری مصنوعات کی درآمد پر عائد عارضی پابندی اٹھالی۔ 
اخبار24 کے مطابق ایس ایف ڈی اے نے کہا ہے کہ  پابندی اٹھانے کا فیصلہ عالمی ادارہ صحت کی اس رپورٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے جس میں اطلاع دی گئی ہے کہ پولینڈ کے متعلقہ صوبے میں برڈ فلو کی بیماری پر قابو پالیا گیا ہے۔ 
یاد رہے کہ ایس ایف ڈی اے نے حال ہی میں ارجنٹینا سے مرغیوں کے گوشت اور انڈوں کی درآمد پر عارضی پابندی لگائی تھی جبکہ فرانس سے پولٹری مصنوعات کی درآمد بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔ 

شیئر: