Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نشہ آور اشیا کا سراغ لگانے والے آلات افراد نہیں خرید سکتے، ایس ایف ڈی اے

سوشل میڈیا پر اشتہارات کے تناظر میں یہ کہا گیا ہے۔ (فوٹو ایس ایف ڈی اے ٹوئٹر)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے کہا ہے  کہ عام افراد کو منشیات کا سراغ لگانے والے آلات کے لین دین کی اجازت نہیں۔
المدینہ اخبار کے مطابق ایس ایف ڈی اے نے مذکورہ انتباہ سوشل میڈیا پر نشہ آور اشیا کا سراغ لگانے والے آلات کے کاروبار کے اشتہارات کے تناظر میں جاری کیا ہے۔
ایس ایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ طبی لوازمات اور آلات فروخت کرنے والے اداروں کو تاکید کردی گئی ہے کہ وہ منشیات کا سراغ لگانے والے  آلات عام افراد کو فروخت نہ کریں اور نہ ہی کسی کو اس بات کی اجازت دیں کہ وہ اس قسم کے آلات کی پیشکش اشتہارات کے ذریعے کرے۔ اس قسم کے  اشتہار سے قبل ایس ایف ڈی اے کی تحریری منظوری ضروری ہوگی۔
یاد رہے کہ ایس ایف ڈی اے منشیات کا استعمال کرنے والوں کے معائنے اور نشہ آور اشیا کا سراغ لگانے والے آلات کی خرید و فروخت کی نگرانی کرتی ہے۔ اس سلسلے میں درآمدی اور اندرون ملک تیار کردہ آلات کے درمیان کوئی تفریق نہیں کی جاتی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: