Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گیس سیلنڈر والے ٹرالر اور کار میں تصادم

آتشزدگی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا(فوٹو، ٹوئٹر)
حائل شہر میں گیس سیلنڈرزلے جانے والے ٹرالراورکارمیں تصادم سے شہر کی مشرقی شاہراہ کافی دیرتک بند رہی۔ تصادم کے نتیجے میں ٹرالرپرلدے سیلنڈرز سڑک پرپھیل گئے تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
سبق نیوز کے مطابق حائل شہر کی مشرقی مصروف شاہراہ پراس وقت لوگوں کو کافی دقت کا سامنا کرنا پڑا جب گیس سیلنڈرز سے لدا ایک ٹرالر شاہراہ کی کراسنگ پرایک گاڑی سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے ٹرالرپرلدے ہوئے سیلنڈر سڑک پربکھرگئے۔

سیلنڈرز کے سڑک پربکھرجانے سے شاہراہ بند کردی گئی(فوٹو، ٹوئٹر)

سیلنڈر کے اس طرح بکھرجانے پروہاں موجود لوگوں میں خوف پھیل گیا تاہم آتشزدگی کا کوئی واقع نہیں ہوا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کی ٹیمیں فوری طورپرجائے وقوعہ پرپہنچ گئیں جنہوں نے شاہراہ کوبند کرکے سلینڈرزکو وہاں سے ہٹا دیا ۔
سیلنڈرز کوشاہراہ سے ہٹائے جانے کے بعد متاثرہ ٹرالر کوبھی کراسنگ سے نکال کرشاہراہ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

شیئر: