Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خاتون نے 10 سال میں 1600 نوادر جمع کر کے عجائب گھر قائم کر دیا

فاطمہ الغزوانی نے کہا کہ شہری جازان ریجن کی ثقافت اور قدیمی ورثے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں جازان ریجن کی العیدابی کمشنری میں ایک سعودی خاتون فاطمہ الغزوانی نے تاریخی عجائب گھر قائم کیا ہے جو 1600 سے زیادہ نوادر پر مشتمل ہے اور مسلسل 10 سال کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

عجائب گھر دستی مصنوعات، ملبوسات اور قدیم نوادر پر مشتمل ہے۔ (فوٹو: سبق)

سبق ویب سائٹ کے مطابق فاطمہ الغزوانی کا تاریخی عجائب گھر دستی مصنوعات، ملبوسات، قدیم نوادر، سکوں اور دسیوں برس پرانے نوٹوں پر مشتمل ہے۔ 
فاطمہ الغزوانی نے عجائب گھر کے قیام کے حوالے سے بتایا کہ ’میں نے دیکھا کہ بہت سارے نوادر لوگوں کی نظروں سے اوجھل ہوتے جا رہے ہیں۔ شہری اور غیرملکی جازان ریجن کی ثقافت اور قدیمی ورثے سے واقفیت میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ یہی بات عجائب گھرکے قیام کا محرک بنی۔‘

فاطمہ الغزوانی کے مطابق عجائب کے بنانے میں گھر والوں نے تعاون کیا۔ (فوٹو: سبق)

فاطمہ الغزوانی نے بتایا کہ جب عجائب گھر قائم کرنے کا  سوچا تو گھر والوں نے حوصلہ افزائی کی اور وہ دست و بازو بنے رہے۔ مالی مدد بھی دی اور تعاون بھی کیا۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: