Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے آٹھ علاقے جمعرات سے سنیچر تک  گرد آلود تیز ہواوں کی زد میں

گرد آلود ہواوں کی فی گھنٹہ رفتار 45 کلو میٹرسے زیادہ ہوگی (فائل فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’جمعرات 11 مئی سے سنیچر تک  مملکت کے آٹھ علاقے گرد آلود تیز ہواوں کی زد میں رہیں گے‘۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ’ گرد آلود ہواوں کی فی گھنٹہ رفتار 45 کلو میٹرسے زیادہ ہوگی‘۔ 
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ الجوف، شمالی حدود، تبوک ریجنوں کے علاوہ مدینہ منورہ، حائل، ریاض، القصیم اور الشرقیہ  ریجنوں کے شمالی علاقے گرد آلود ہواؤں کی زد میں ہوں گے‘۔ 

شیئر: