Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈانی عمرہ زائرین کے ویزوں میں توسیع، وزٹ ویزوں کی سہولت

’سوڈانی عمرہ زائرین کو ویزوں کی فیس سے ایک سال کے لیے استثنی دیدیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نےسوڈانی عمرہ زائرین کے ویزوں کی مدت میں اضافےکی ہدایت کردی ہے۔
سعودی پریس  ایجنسی کےمطابق سوڈانی عمرہ زائرین کے ویزے کووزٹ ویزے میں بھی تبدیل کیا جاسکتا ہے۔
محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ ’کوئی بھی سعودی شہری یا غیر ملکی عمرہ ویزے پر آنے والے زائر کی میزبانی کرتے ہوئے اس کے لیے وزٹ ویزہ جاری کراسکتا ہے‘۔
محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ ’سعودی حکومت نے ان سوڈانی عمرہ زائرین کو یہ سہولت دی ہے جو خصوصی حالات کے باعث وطن واپس نہیں جاسکتے‘۔
محکمے نے واضح کیا ہے کہ ’کسی بھی سوڈانی عمرہ زائر کے اقامہ ہولڈر رشتہ دار، دوست احباب یا سعودی شہری عمرہ ویزے کو وزٹ ویزے میں تبدیل کراسکتے ہیں‘۔
’سوڈانی عمرہ زائرین کو ویزوں میں توسیع یا وزٹ ویزہ جاری کرنے کی فیس سے ایک سال کے لیے استثنی دیدیا ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’سعودی شہری یا اقامہ ہولڈر غیر ملکی ابشر پورٹل پر جاکر سوڈانی عمرہ زائر کے لیے وزٹ ویزہ جاری کراسکتا ہے‘۔

شیئر: