Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں اناج ذخیرہ کرنے کے صلاحیت میں 40 فیصد اضافہ

گنجائش میں اضافہ کرتے ہوئے اسے 3.5 ملین ٹن تک پہنچا دیا گیا (فوٹو: الاقتصادیہ)
سعودی وزارت پانی، ماحولیات اور زراعت کی جانب سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’مملکت میں اناج ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں 40 فیصد اضافہ کرنے میں کامیابی حاصل کر لی۔‘
عاجل نیوز کے مطابق فوڈ سیکیورٹی اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ ’سال 2016 میں مملکت میں اناج ذخیرہ کرنے کے مخصوص ٹاورز کی گنجائش 2.5 ملین ٹن ہوا کرتی تھی جس میں مزید اضافہ کرتے ہوئے اسے 3.5 ملین ٹن تک پہنچا دیا گیا ہے‘۔
’اس وقت مملکت میں اناج ذخیرہ کرنے کے مخصوص اسٹورز مشرق وسطی کی سطح پرسب سے بڑے ہیں۔‘
اتھارٹی کی فوڈ سیکیورٹی (غذائی تحفط) کی پالیسی بھی کامیاب رہی جس کے تحت ’جو‘ کی درآمدات کو کم کیا گیا جس سے چارے کی گنجائش میں 50 فیصد اضافہ کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ 
فلور ملز کی بھی تنظیم نوکرتے ہوئے اسے نجی شعبے کے حوالے کیا گیا۔ اس شعبے کو4 مستقل کمپنیوں میں تقسیم کردیا گیا جس کی مجموعی مالیت تقریبا 5.7 بلین ریال ہے۔  

شیئر: