Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیشی ملازم کی شادی میں سعودی فیملی باراتی، بغیر پرمٹ مکہ میں داخلے پر پابندی سمیت گزشتہ ہفتے سعودی عرب کی اہم خبریں

گذشتہ ہفتے سعودی عرب میں سعودی خاندان کی بنگلہ دیشی کارکن کی شادی میں شرکت، غیر ملکیوں پر بغیر پرمٹ مکہ میں داخل ہونے پر پابندی، مکہ میں لگنے والی آگ سے پاکستانی عمرہ زائرین کی ہلاکت، مکہ میں داخلے کے لیے پرمٹ کے آن لائن اجرا سمیت دیگر خبریں قارئین کی توجہ کا مرکز رہیں۔

بنگلہ دیشی گھریلو کارکن کی شادی، سعودی فیملی بارات لے کر گئی

سعودی فیملی کی جانب سے بنگلہ دیشی گھریلو کارکن کی بارات کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی فیملی گھریلو کارکن ظہیر کی بارات اپنے گھر سے شادی ہال تک دھوم دھام کےساتھ  لے کر گئے۔
 بنگلہ دیشی دولہا شادی کے موقع پر پہنے جانے والے سعودی لباس میں تھا۔
مزید خبریں

مکہ کے راستے پر واقع چیک پوسٹوں پر پرمٹ چیک کیے جائیں گے۔ (فائل فوٹو: سبق)

حج سیزن: مقیم غیر ملکیوں پر بغیر پرمٹ مکہ جانے پر آج سے پابندی

سعودی محکمہ امن عامہ نے کہا ہے کہ ’ پیر 15 مئی 2023 سے مقیم غیرملکی اجازت نامے کے بغیر مکہ مکرمہ نہیں جاسکتے‘۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق محکمہ امن عامہ نے اتوار کو بیان میں کہا کہ’ مکہ مکرمہ جانے کے خواہشمند مقیم غیرملکیوں کے حوالے سے حج  سیزن کی ہدایات پر عمل درآمد شروع کیا جارہا ہے‘۔
مزید پڑھیں

مرنے والوں میں دو کا تعلق وہاڑی جبکہ دو کا تعلق قصور سے ہے۔ (فوٹو: محکمہ شہری دفاع)

مکہ کے ہوٹل میں آتشزدگی، آٹھ پاکستانی عمرہ زائرین ہلاک، چار کی شناخت

 سعودی عرب میں مکہ کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں آٹھ پاکستانی عمرہ زائرین ہلاک جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
پاکستان قونصلیٹ جدہ میں قونصل ویلفیئر شیراز علی خان نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’مکہ میں ابراہیم خلیل روڈ پر واقع ایک ہوٹل میں آتشزدگی کا یہ واقعہ پیش آیا۔
 قونصل ویلفیئر کے مطابق ’ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ آگ ہوٹل کی تیسری منزل پر شارٹ سرکٹ سے ایک کمرے میں لگی جس نے دیگر کمروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے سے چار کمروں کو نقصان پہنچا۔
مزید پڑھیں

مکہ میں داخلے کے لیے پرمٹ ابشر کے ذریعے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ (فوٹو: سبق)

مکہ مکرمہ میں داخلے کے لیے پرمٹ کا آن لائن اجرا شروع

محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ میں داخلے کے لیے غیر ملکیوں کو پرمٹ آن لائن جاری کرنا شروع کردیئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ میں داخلے کے لیے پرمٹ ابشر کے ذریعہ حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ میں داخلے کے لیے ان غیر ملکیوں کو اجازت نامہ ملے گا جومکہ مکرمہ مقیم سعودی شہریوں کا عملہ ہے‘۔
مزید پڑھیں

وہ غیر ملکی مکہ مکرمہ میں داخل ہوسکتے ہیں جن کے پاس محکمہ پاسپورٹ سے جاری شدہ اجازت نامہ ہے۔

وزٹ ویزے کے حامل افراد کا مکہ مکرمہ میں داخلہ کیسے؟

وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ وزٹ ویزے کے حامل افراد کو صرف ایک صورت میں مکہ مکرمہ داخلے کی اجازت مل سکتی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’وزٹ ویزے کے حامل شخص کے پاس اگر عمرہ اجازت نامہ ہو تو اسے مکہ مکرمہ جانے دیا جائے گا‘۔
واضح رہے کہ روڈ سیکیورٹی فورس نے تمام غیر ملکیوں پر اجازت نامے کے بغیر مکہ مکرمہ جانے کی پابندی لگا دی ہے۔
مزید پڑھیں

شیئر: