Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیشی گھریلو کارکن کی شادی، سعودی فیملی بارات لے کر گئی

 بنگلہ دیشی دولہا سعودی لباس میں تھا، وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے( فوٹو:سکرین شاٹ العربیہ)
سعودی فیملی کی جانب سے بنگلہ دیشی گھریلو کارکن کی بارات کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی فیملی گھریلو کارکن ظہیر کی بارات اپنے گھر سے شادی ہال تک دھوم دھام کےساتھ  لے کر گئے۔
 بنگلہ دیشی دولہا شادی کے موقع پر پہنے جانے والے سعودی لباس میں تھا۔ 
سوشل میڈیا صارفین نے سعودی فیملی کی جانب سے بارات کے اہتمام کو سراہا اور کہا کہ’ سعودی فیملی نے ایک مثال قائم کی ہے۔ اس میں دوسروں کے لیے سبق ہے۔‘  
صارفین نے دولہا اور دلہن کی نئی زندگی کی کامیابی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
حسن بصفر نے کہا کہ ’گھریلو کارکن کی شادی کرانا اور سعودی فیملی کی جانب سے اپنے گھریلو ملازم کو زندگی کے اہم دن پر خوشی دینا قابل قدرعمل ہے۔‘ 

شیئر: