Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت نے کلبھوشن معاملے میں واک اوور دیا،خورشید شاہ

اسلام آباد.. قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کلبھوشن معاملے پر شکوک و شبہات بڑھ گئے۔آرمی چیف نے کہا کہ وکیل ہم نے دیا جبکہ فوج کا عدالتی معاملے پر زیادہ تجربہ ہی نہیں۔ حکومت کی نااہلی نظر آرہی ہے۔ وزیراعظم کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے تھی۔ کلبھوشن کا معاملہ ملکی سلامتی سے تعلق رکھتا ہے، بتایا جائے اس اہم کیس میں اٹارنی جنرل کیوں نہیں بھیجا گیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت کی جانب سے آنے والہ فیصلہ پاکستان کے لئے بہت بڑا صدمہ ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ حکومت اس معاملے میں کلبھوشن کو واک اوور دینا چاہتی تھی جو عالمی عدالت کے ذریعے اسے مل گیا۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومت نے سجن جندال کے دورے کو خفیہ رکھنے کی کوشش کی۔ میری چھٹی حس کہتی ہے کہ وزیراعظم، جندل ملاقات میں کلبھوشن سے متعلق بات چیت ہوئی ہوگی۔ وزیراعظم نے یہ باور کرایا ہوگاکہ کلبھوشن کے معاملے پر سب کچھ فوج کررہی ہے۔انہوںنے کہا کہ کلبھوشن کے معاملے میں فیصلہ اب عوام کرے گی۔یہ ملکی سلامتی کامسئلہ ہے۔

 

شیئر: