Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی کے ولا میں آتشزدگی، چھ افراد ہلاک، سات جھلس گئے

متحدہ عرب امارات میں ابوظبی سول ڈیفنس اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’معزز‘ نامی علاقے کے ایک ولا میں آتشزدگی سے چھ افراد ہلاک جب کہ سات جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں۔
الامارات الیوم کے مطابق اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ  فائر بریگیڈ کی ٹیمیں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔
 فوری طور پر مکینوں کو مکان سے نکالنے اور محفوظ مقام پر  پہنچانے کے ساتھ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
بیان میں اتھارٹی نے کہا کہ’ آتشزدگی میں چھ افراد چل بسے جبکہ سات زخمی ہوگئے جن میں دو کی حالت نازک ہے۔
سول ڈیفنس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ’ابھی تک آتشزدگی کے اسباب کا پتہ نہیں چل سکا اور متعلقہ  حکام واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔‘
مرنے والوں میں ایک کا نام فاطمہ محمد الحوسنی بتایا گیا ہے جو امارات ہلال احمر کی ایک رضا کار ہیں۔

شیئر: