Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے ریاض میں جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کی ملاقات

مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدھ کو جمہوریہ چیک کے ہم منصب جان لیپو وسکی نے ریاض میں ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں دوست ملکوں کے درمیان تعاون کے پہلووں اور مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں ملکوں کے درمیان  بین الاقوامی اور علاقائی  سطح پر تشویش کے کئی امور میں جوائنٹ کوآرڈینیشن تیز کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں جمہوریہ چیک میں سعودی سفیر بھی موجود تھے (فوٹو: ایس پی اے)

فریقین نے عالمی امن و سلامتی کی بنیاد رکھنے اور بین الااقوامی پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں شراکت کے لیے دونوں دوست ملکوں کی مشترکہ کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں جمہوریہ چیک میں سعودی سفیر عبداللہ بن متعب الرشید بھی موجود تھے۔

شیئر: