Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراق اور سعودی عرب کے درمیان ’حج شاہراہ‘ کب مکمل ہو گی؟

شاہراہ کے پہلے مراحلے کا 70 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب اورعراق کے مابین ’شاہراہ حج‘ پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔
عراق کی کمشنری نجف سے سعودی عرب جانے والی شاہراہ کے پہلے مراحلے کا 70 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔ 
سبق نیوز کے مطابق عراق سے سعودی عرب آنے کے لیے نئی شاہراہ جسے ’حج روڈ‘ کا نام دیا گیا ہے کے حوالے سے عراق کی وزارت ہاؤسنگ اور پبلک ورکس بتایا کہ  نئی شاہراہ سے نجف سے سعودی عرب کا سفرانتہائی مختصر ہو جائے گا۔ 
عراقی ہاؤسنگ اورپبلک ورکس کی رپورٹ کے مطابق نئی تعمیر کی جانے والی شاہراہ کے متعدد مراحل ہیں۔ پہلے مرحلے کا 70 فیصد کام تقریبا مکمل ہوچکا ہے۔
دوسرے مرحلے کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس پر 35 فیصد کام کر لیا گیا جن میں 60 پلوں کی تعمیر شامل ہے۔ 
’شاہراہ حج‘ کی تعمیر سے عراق اورسعودی عرب کے مابین تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔ اس شاہراہ کے ذریعے بری راستے سے مملکت آنے والے عازمین حج اور عمرہ کے قافلوں کو سہولت ملے گی۔ 
واضح رہے 2017 میں سعودی، عراقی کونسل قائم کی گئی تھی جس کا مقصد دونوں ممالک کے مابین تعلقات اور دوطرفہ سیاحتی، ثقافتی، تجارتی اور ابلاغ عامہ کے تبادلے کا فروغ تھا۔ 
2022 میں دونوں ممالک کے مابین تجارتی تبادلے کا حجم 5.7 ارب ریال سے تجاوز کر گیا تھا جبکہ سعودی عرب سے عراق کو کی جانے والی ایکسپورٹ میں بھی 132 فیصد اضافہ ہوا۔ 

شیئر: