Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سڑک کے کنارے سینڈوچ فروخت کرنے والا ’پی ایچ ڈی‘ مصری شہری

روزگار اورحصول علم کے دوران ان کی اہلیہ نے بھی بھرپورساتھ دیا (فوٹو: امارات الیوم)
مصر میں سڑک کے کنارے کلیجی کے سینڈوچ فروخت کرنے والے  مصری شہری  نے کام کے ساتھ تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا اور پی ایچ ڈی کرلی۔
امارات الیوم کے مطابق مصرکے مشرقی صوبے کے رہائشی 59 سالہ احمد شھدہ 1985 سے بورسعید کی سڑک پرکلیجی اوربھنے ہوئے گوشت کے سینڈوچ فروخت کررہے ہیں۔
انہوں نے کام کے ساتھ پڑھائی کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔ اس دوران سوشل ویلفیئرمیں گریجویشن مکمل کی۔
احمد شہدہ نے 2011 میں عین شمس یونیورسٹی سے ماسٹرڈگری حاصل کی اور پھر 2015 میں ماحولیاتی سائنسز میں پی ایچ ڈی مکمل کی۔ 
ان کا کہنا ہے کہ ’روزگار اورحصول علم کے دوران ان کی اہلیہ نے بھی بھرپورساتھ دیا اورہرکام میں ہاتھ بٹاتی رہیں‘۔
احمد شہدہ نے بتایا کہ’ اہلیہ نے بھی اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا ۔ اپنے روزگار کا آغاز صبح فجر کے ساتھ  کرتے تھے جو سہہ پہر چار بجے تک جاری رہتا پھر اپنا تعلیمی سلسلہ شروع کرتے تھے‘۔ 
’روزگار اور حصول علم کے دوران ان کے یہاں چاربچوں کی ولادت بھی ہوئی تاہم اس دوران تمام کام اسی طرح جاری رہے۔  میں اور میری اہلیہ نے مل کر ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے‘۔

شیئر: