Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں دس ماہ کے دوران 200 ملین سے زیادہ زائرین کا خیرمقدم

حرمین شریفین کی انتظامیہ نے زائرین کو تمام سہولتیں فراہم کی ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں حرمین شریفین انتطامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹرعبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ ’رواں ہجری سال  ماہ محرم  سے یکم ذی قعدہ  تک مسجد نبوی کے دالانوں اور صحنوں میں 200 ملین سے زیادہ  افراد نے نمازیں ادا کی ہیں‘۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹرعبد الرحمن السدیس نے کہا کہ’ مسجد نبوی کی انتظامیہ نے زائرین کو نماز اور عبادت میں آسانی پیدا کرنے کے لیے تمام سہولتیں فراہم کی ہیں‘۔ 

کورونا کے بعد پہلی مرتبہ پوری گنجائش کے ساتھ حج سیزن کا آغاز ہوا ہے(فوٹو: ایس پی اے)

انہوں نے کہا کہ ’سعودی حکومت حرمین شریفین اور زائرین کی خدمت کے لیے جملہ ضروریات پوری کررہی ہے‘۔
واضح رہے کہ حج سیزن کا آغاز ہوگیا ہے۔ آنے والے دنوں میں مسجد نبوی میں حاضری کےلیے آنے والوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔
کورونا وبا کے بعد پہلی مرتبہ پابندیوں کے بغیر پوری گنجائش کے ساتھ حج سیزن کا آغاز ہوا ہے۔

شیئر: