Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں منشیات سمگل کرنے کی کئی کوششیں ناکام، 8 افراد گرفتار 

ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ ادارے کی تحویل میں دیا گیا ہے(فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں مشرقی ریجن کی پولیس نے کہا ہے کہ’ نشہ آور اشیا کی سمگلنگ اور فروخت کرنے کے الزام میں 8 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے‘۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ انسداد منشیات نے بیان میں کہا کہ ’مشرقی ریجن میں چار بنگلہ دیشیوں کو حراست میں لیا گیا ہے جو نشہ آور پاؤڈر اور ممنوعہ گولیوں کا کاروبار کررہے تھے‘۔ 
 جدہ پولیس نے ایک برمی کو گرفتار کیا ہے جو نشہ آور پاؤڈر اور ممنوعہ گولیوں کی فروخت میں ملوث تھا۔ 

ملزمان نشہ آور گولیاں فروخت کرنے کی کوشش کررہے تھے ( فوٹو: اخبار 24)

 جازان ریجن کے العارضہ سیکٹر میں سرحدی محافظوں  نے 350 کلو گرام قات (نشہ آور پتوں) کی سمگلنگ کی  کوشش ناکام بنادی۔
العارضہ میں ایتھوپیا کے تین دراندازوں کو قات سمگل کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے۔
سیکیورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ’ ملزمان کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ ادارے کی تحویل میں دیا گیا ہے‘۔ 

شیئر: