Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ملاقات، بیجنگ معاہدے پر عمل درآمد کا جائزہ

کیپ ٹاون میں بریکس گروپ اجلاس کے دوران ملاقات ہوئی ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے جمعے کو جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں ملاقات کی۔
دونوں وزرائے خارجہ بریکس گروپ اجلاس میں شرکت کے لیے جنوبی افریقہ پہنچے ہوئے ہیں۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق فریقین نے متعدد شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کے استحکام کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
بیجنگ میں ایران، سعودی عرب  معاہدے پر عمل درآمد کے اقدامات کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔

دو طرفہ تعلقات کے استحکام کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے( فوٹو: ایس پی اے)

 علاوہ ازیں عالمی امن و سلامتی کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے دوطرفہ کوششیں تیز کرنے کا موضوع بھی زیر بحث آیا ہے۔ 
وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں اور ان کے عوام کے مفادات میں معاون کثیر فریقی اور دوطرفہ تعلقات کے حوالے  سے نئی مثبت راہیں کھولنے کے لیے مشترکہ تعاون پر غور کیا اور مشاورتی ملاقاتیں تیز کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
اس موقع پر سیکریٹری خارجہ ڈاکٹر عبدالرحمن الرسی، جنوبی افریقہ میں متعین سعودی سعودی سفیر سلطان العنقری اور وزیر خارجہ کے دفتر  کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود بھی موجود تھے۔ 

شیئر: