Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب ’بریکس‘ گروپ کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے: شہزادہ فیصل بن فرحان

فیصل  بن فر حان نے بریکس گروپ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب ’بریکس‘ گروپ کے ساتھ مستقبل میں تعاون جدید خطوط پر استوار کرنا چاہتا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’مشترکہ مفادات کی تکمیل اور سب کی خوشحالی کی خاطر سعودی عرب اور بریکس ممالک ایک دوسرے کے امکانات اور وسائل  سے استفادہ  کریں‘۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے  کے مطابق شہزادہ فیصل  بن فر حان جنوبی افریقہ کے کیپ ٹاؤن شہر میں بریکس گروپ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی ہے۔
بریکس گروپ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کو موضوع پائیدار ترقی اور تیز رفتار شرح نمو کی خاطر شراکت‘  ہے۔ 
شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ’ سعودی عرب مشرق وسطی میں بریکس گروپ کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے اور رہے گا۔ بریکس ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات میں  بڑا اضافہ ہوا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ’ تجارتی تعلقات میں اضافہ اس بات کی علامت ہے کہ بریکس گروپ کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات عروج  پذیر ہیں۔2017 میں  دوطرفہ تجارتی حجم 81 ارب ڈالر تھا جو 2021 میں بڑھ کر 128 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ 2022 میں دوطرفہ تجارت کا حجم  160ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے‘۔ 
سعودی وزیر خارجہ نے کہا  کہ’ سعودی عرب اور بریکس گروپ میں شامل ممالک بنیادی اقدار میں یقین رکھتے ہیں۔ دوطرفہ تعلقات ایک دوسرے کی خودمختاری کے احترام پر مبنی ہوتے ہیں۔ دوطرفہ تعلقات کی اساس عدم مداخلت اور بین الاقوامی قانون کی پابندی میں مضمر ہے‘۔ 
ان کا کہنا تھا کہ’ سعودی عرب 2030 تک پائیدار ترقی کے  اہداف حاصل کرنے کی خاطر بین الاقوامی پارٹنرز کےساتھ  کام کرتا رہے گا۔ فوڈ سیکیورٹی، انرجی سیکیورٹی کے  استحکام کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو تیز کرنا ہوگا‘۔  
سعودی عرب دنیا بھر میں انسانی اور ترقیاتی امداد دینے کے حوالے سے ایک رہنما ملک ہے۔ معمولی اور اوسط آمدنی والے ممالک کی مدد کرنے والے دس بڑے ممالک میں سے ایک ہے‘۔ 

شیئر: