قطر ایئر ویز کے سعودی نیٹ ورک میں توسیع، حائل کے لیے پروازوں کا آغاز
قطر ایئر ویز کے نیٹ ورک میں سعودی شہروں کی تعداد 13 ہوگئی ( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
قطر ایئر ویز نے سعودی عرب کے نیٹ ورک میں توسیع کرتے ہوئے حائل کے لیے پروازوں کا آغاز کیا ہے، ہفتے میں تین براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی۔
ایس پی اے کے مطابق پہلی پرواز پیر 5 جنوری کو دوحہ کے حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے حائل ایئرپورٹ پہنچی ہے۔
قطر ایئر ویز کے نیٹ ورک میں سعودی شہروں کی تعداد 13 جبکہ ہفتہ وار پروازیں 130 سے زیادہ ہو گئی ہیں۔
قطر ایئرویزنے 21 اکتوبر 2025 سے ریڈ سی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے پروازوں کا آغاز کیا تھا۔
حائل ریجن ڈیولمنٹ اتھارٹی کے سی ای او کا کہنا ہے’ دوحہ اور حائل کے درمیان قطر ایئرویز کی براہ راست پرواز کا آغاز خطے کے بین الاقوامی فضائی رابطے کو بڑھانے میں ایک اہم قدم ہے۔
حائل ریجن اپنے فطری، ثقافتی اور تاریخی ورثے کے باعث ایک امید افزا سیاحتی اور سرمایہ کاری کا مرکز سمجھا جاتا ہے سیاحت، لاجسٹکس اور خدمات کے شعبوں میں بڑھتے ہوئے مواقع اس میں شامل ہیں۔
