Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ سے تھائی لینڈ فرار ہونے والا ڈرگ لارڈ 7 برس بعد پکڑا گیا

این سی اے کے مطابق ڈرگ لارڈ کو جمعرات کے روز تھائی لینڈ سے لندن لایا گیا تھا (فائل فوٹو: فِلکر)
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق برطانوی پولیس نے سنیچر کے روز بتایا کہ کئی برسوں سے مفرور برطانوی ڈرگ لارڈ کو تھائی لینڈ سے گرفتار کر کے وطن واپس لے جایا جا چکا ہے۔
55 سالہ ڈرگ لارڈ رِچرڈ ویکلنگ 2016 میں ایک کروڑ ڈالر مالیت کی ڈَچ مائع ایمفیٹامین بیلجیئم سے برطانیہ لاتے ہوئے فرار ہوگیا تھا۔
ڈرگ لارڈ کو عدم موجودگی میں 11 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی اور انہیں برٹش نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے موسٹ وانٹڈ مجرم قرار دیا ہوا تھا۔
تھائی لینڈ پولیس فورس کے مطابق ملزم تھائی لینڈ کے ساحلی ریزورٹ پر کئی سال جعلی آئرش پاسپورٹ پر رہائش پذیر رہا جس کے بعد بینکاک سے اسے پولیس نے فروری میں گرفتار کر لیا۔
این سی اے کے مطابق جمعرات کے روز ڈرگ لارڈ کو برطانیہ کے خصوصی ایکسٹریڈیشن آفیسرز نے تھائی لینڈ سے لندن لایا اور عدالت میں مختصر سماعت کے بعد اسے جیل بھیج دیا گیا۔
این سی اے کے ریجنل ہیڈ آف انویسٹی گیشن جیکور بیئر نے بتایا کہ ’رِچرڈ ویکلنگ سمجھ رہا تھا کہ وہ برطانیہ سے فرار ہونے کے بعد سزا سے بچ جائے گا۔‘
’یہ کیس این سی اے کی بین الاقوامی قابلیت کو ظاہر کرتا ہے اور ہم ہر سنگین جرم کرنے والے فرد کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے چاہے کتنا وقت لگ جائے یا وہ جہاں بھی چلا جائے۔‘

شیئر: