Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عازمین حج کےلیے ایئرپورٹ پر مختلف زبانوں میں معلوماتی کتابچے

وزارت اسلامی امور نے حج ٹرمنل پر اپنے کاونٹرز کھول دیے ہیں ( فائل فوٹو: سبق)
سعودی وزارت اسلامی امورکی جانب سے عازمین حج میں معلوماتی کتابچوں کی تقسیم کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
جدہ کےکنگ عبدالعزیزبین الاقوامی حج ٹرمنل پروزارت اسلامی امور نے اپنے کاونٹرز کھول دیے ہیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق وزارت اسلامی امور کی جانب سے عازمین حج کی آگاہی کےلیے دینی امورپرمشتمل مختلف زبانوں میں کتابچوں کی تقسیم کی جاتی ہے۔ 
وزارت اسلامی امور کی جانب سے 104 اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جس میں خواتین اہلکار اور نگران شامل ہیں۔
خواتین اہلکار خواتین عازمین حج کو کتابچے تقسیم کرتی ہیں۔ 
واضح رہے اسلامی امورکی وزارت کی جانب سے اس وقت 20 ہزار سے زائد کتابچے تیار کیے ہیں جنہیں حج ٹرمنل پرعازمین حج میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔

شیئر: