انڈیا میں ٹرینوں کے خوفناک تصادم کے بعد یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ آیا یہ حادثہ کسی فنی خرابی کے باعث پیش آیا یا انسانی غفلت وجہ بنی؟
تاہم انڈیا میں سوشل میڈیا پر اس حادثے کے حوالے سے ایک مختلف پہلو پر بحث چِھڑی ہوئی ہے جہاں کچھ صارفین نے نشاندہی کی کہ جائے حادثہ کے قریب ’مسجد‘ موجود ہے۔ بعض انتہاپسند تنظیم آر ایس ایس کے حامیوں نے ’مسجد‘ اور مسلمانوں کو حادثے کا ذمہ دار ٹھہرانا شروع کر دیا۔
بحث نے جب شدت اختیار کی تو کچھ صارفین نے اسے مسلمانوں کے خلاف پراپیگنڈہ قرار دیتے ہوئے ایک اور تصویر شیئر کی اور نشاندہی کی کہ ’یہ مسجد نہیں بلکہ ایک مندر ہے جبکہ تصویر کو ایڈٹ کیا گیا ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
انڈیا میں دو ٹرینوں کو حادثہ: 50 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمیNode ID: 769656
-
انڈیا میں ٹرینوں کے درمیان تصادم ’ڈراؤنے خواب کی طرح یاد رہے گا‘Node ID: 769806
’رینڈم انڈین‘ ٹوئٹر ہینڈل پر اوڈیشہ ٹرین حادثے کی جگہ کی ایڈٹ شدہ تصویر شیئر کی گئی اور لکھا کہ ’محض بتا رہا ہوں کل جمعہ تھا۔‘
Just Saying
Yesterday Was Friday pic.twitter.com/HWz3zoCnS0— The Random Indian (@randomsena) June 3, 2023
انڈین صحافی اور آلٹ نیوز کے کو فاؤنڈر محمد زبیر تصاویر اور ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ’تین ہزار 400 ری ٹویٹ اور 10 لاکھ مرتبہ دیکھی جا چکی ہے۔ کانسپیریسی ٹھیوری کے ذریعے ٹرین حادثے کا الزام جمعے، مسجد اور مسلمانوں کو دے رہے ہیں جبکہ یہ ایک اسکون مندر ہے۔‘
3400 RTs and 10000 likes, 10 Lakh views for a tweet by @randomsena with conspiracy theory blaming Friday/Mosque/Muslims for the #CoromondalExpress train mishap.
It is an Iskon Temple. https://t.co/qwVehNW4Sq https://t.co/r2hi9xcAwx pic.twitter.com/eyOprndC3B— Mohammed Zubair (@zoo_bear) June 3, 2023
سوشل میڈیا پیلٹ فارم فیس بک پر پریم سرف انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ مسجد کے قریب ہوا اور جمعے کے دن۔ تمام مسجدیں ریلوے کے قریب سے ہٹا دیں۔‘
ٹوئٹر ہینڈل اینٹی پر مند کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ’انڈیا میں تاریخ کا خوفناک ترین حادثہ ہو گیا ہے یہاں آر ایس ایس اور بی جے پی اس حادثے کا الزام انڈیں مسلمانوں کو دینے میں مصروف ہے۔‘
فیکٹ چیک لکھتے ہوئے کہا کہ ’یہ مسجد نہیں دراصل ہندو مندر ہے۔ اس شخص نے تصویر کو ایڈٹ کیا جس کے بعد وہ مندر مسجد لگ رہا ہے۔‘
While India faces one of the most horrific train accident in the history of the world. RSS/BJP goons are busy blaming Indian Muslims for the incident.
Fact Check: This is actually a Hindu temple & definitely not a mosque. This guy cropped the image to make it look like a Masjid https://t.co/R7ReJbqcSa pic.twitter.com/GlvsVMFXAC— ENTEI (@ZEUS_PSF) June 3, 2023
ٹوئٹر یوزر فضا نے لکھا کہ ’اندھ بھکت ایڈٹد تصویریں شیئر کرتے ہوئے جھوٹا دعویٰ کر رہے ہیں کہ ٹرین کا حادثہ وہاں ریلوے ٹریک کے قریب مسجد کی وجہ سے پیش آیا جبکہ وہ اسکون مندر ہے۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’کیا ان جھوٹی خبر پھیلانے والے خطرناک لوگوں کے خلاف کو ایکشن لیا جائے گا؟‘
Andh bhakt are spreading fake news using edited pictures witha claim that the recent train accident happened near a mosque,when in fact it's an Iskcon Temple
Will there be any action against this dangerous and Communal Misinformation blaming?#Odisha #TrainAccidentInOdisha pic.twitter.com/ywnZl2cqBu
— Fiza (@hoorsheikh_fiza) June 3, 2023